اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی دارالحکومت کے شہری اور تاجرچار دن سے یرغمال بنے ہیں ۔ تمام راستے بلاک ہونے کی وجہ سے گاہکوں نے دوکانوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ کاروبار پہلے ہی ستر فی صد سکڑ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ٹریڈرز یونین آئی نائن ملک محمدفیاض نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا روزمرہ کی منڈیوں میں ترسیل بحال کی جائے اگر چند روز یہی حالات رہے تو اشیائے ضروریہ کی کمی ہو جائے گی۔ نیٹ بند ہونے کی وجہ سے کئی کاروبار منسلک ہیں بینکوں سے رقوم نکلوانا مشکل ہو رہا ہے۔ایمبولینسوں کی ہسپتالوں تک رسائی ناممکن ہو چکی ہے، ادویات کی بھی فراہمی بھی ناممکن ہو رہی ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ اس افراتفری کا حل نکالا جائے ورنہ مشکلات بڑھ جائیں گی۔