اسلام آباد(وقائع نگار)عالم اسلام کی عظیم دینی وروحانی درس گاہ دارالعلوم جلالیہ چیلیانوالہ اسٹیشن کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت شیخ الحدیث مفتی پیر سید محمدنوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کی صدارت میں عرس مشائخ بھکھی شریف کے موقع پر منعقد ہوا ۔اس موقع پر دارالعلوم سے فراغت حاصل کرنے والے مفتیان کرام ،علمائے کرام اورحفاظ وقرا کی دستار بندی و پوشی کی گئی ۔پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفراقبال جلالی پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد کے صاحبزادگان صاحبزادہ علامہ مولانا محمد ہاشم جان جلالی اورصاحبزادہ علامہ مولانا محمد حماد ظفر جلالی کی دستار بندی وجبہ پوشی کی گئی۔انہوں نے شیخ الحدیث مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کے زیر سایہ وتربیت دارالعلوم جلالیہ سے درس نظامی اوردورہ حدیث شریف کی تکمیل کی ۔اس کامیابی پر ملک وبیرون ملک سے علما و مشائخ، محبین ، معتقدین اور مختلف جماعتوں اورتنظیموں کے سربراہان اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان کو مبارکبادوں اور تہینی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
صاحبزادہ ہاشم جلالی اورصاحبزادہ حماد ظفر جلالی نے دورہ حدیث مکمل کر لیا
Nov 27, 2024