گزشتہ 3 روز سے نیچے جاتی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پی ٹی آئی احتجاج ختم ہوتے ہی اچانک تیزی آگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں چند منٹ میں ایک ساتھ 95، چھیانوے،97 اور 98 ہزار پوائنٹس کی چار حدیں بحال ہوگئیں ۔ دوران ٹریڈنگ 3700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 3741 پوائنٹس بڑھ کر 98315 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم:گرتی ہوئی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اچانک تیزی
Nov 27, 2024 | 12:12