زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے 2 کھلاڑی انجری کا شکار

Nov 27, 2024 | 13:11

 زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے 2 کھلاڑی انجری کا شکارہو گئے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہرہو گئے، احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں جب کہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی، عباس آفریدی اور جہانداد خان متبادل کے طور پر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بن گئے، عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بھی شامل ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو حصہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں