بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگنے کا امکان

آسٹریلیا 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے قریب پہنچ گیا جب بدھ کو پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے اس سلسلے میں ایک بل کی منظوری دی حالانکہ الفابیٹ کی گوگل اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے حکومت پر اس قانون سازی میں تاخیر کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔آسٹریلیا کے ایوانِ نمائندگان نے اس بل کو 13 کے مقابلے 102 ووٹوں سے منظور کر لیا جب وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کی مرکزی بائیں بازو کی لیبر حکومت نے پابندی کے لیے دو طرفہ حمایت حاصل کی۔توقع ہے کہ سینیٹ اس بل پر بدھ کو بحث کرے گی جبکہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ جمعرات کو پارلیمانی سال کے اختتام تک اس کی منظوری دے دی جائے۔البانی نے دلیل دی ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے خطرات کا باعث بنتا ہے اور وہ والدین سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔نیوز کارپوریشن سمیت میڈیا آؤٹ لیٹس نے پابندی کی حمایت کی ہے۔آسٹریلیا کے انسانی حقوق کمیشن سمیت نوجوانوں کے بعض وکلاء نے خدشات کا اظہار کیا کہ اس قانون سے بچوں کے اظہارِ رائے کے حقوق کو نقصان پہنچے گا لیکن منگل کو جاری کردہ ایک سروے سے ظاہر ہوا کہ 77 فیصد آسٹریلوی باشندوں نے اس پابندی کی حمایت کی۔ اگست کے سروے میں یہ تعداد 61 فیصد تھی۔سٹریلیا عمر کی تصدیق کا نظام آزمانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پابندی کے نفاذ کے لیے بائیو میٹرکس یا حکومتی شناخت شامل ہو سکتی ہے۔ یہ اقدام آج تک کسی بھی ملک کی طرف سے عائد کردہ سخت ترین سوشل میڈیا کنٹرولز ہیں۔

منگل کو سینیٹ کی ایک کمیٹی نے بل کی حمایت کی لیکن ایک شرط رکھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کو اپنی عمر ثابت کرنے کے لیے ذاتی ڈیٹا جیسے پاسپورٹ اور دیگر ڈیجیٹل شناخت جمع کرانے پر مجبور نہ کریں۔سینیٹ کی ماحولیات اور مواصلاتی قانون سازی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو "عمر کی یقین دہانی کے لیے متبادل طریقے طے کرنے چاہییں۔"کمیٹی نے کہا، عمر کی یقین دہانی کی آزمائش پر پیش رفت کے حوالے سے ایک رپورٹ وزیرِ مواصلات 30 ستمبر 2025 تک پارلیمنٹ میں پیش کریں جبکہ اس نے حکومت پر زور دیا کہ قانون بناتے وقت نوجوانوں کو "معنی خیز طریقے سے شامل" کیا جائے۔کمیٹی کی چیئر سینیٹر کیرن گروگن نے کہا، "نوجوانوں اور خاص طور پر متنوع گروہوں کے لوگوں کو اس گفتگو میں مرکزی حیثیت میں ہونا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رابطے کے لیے تعمیری راستے موجود ہوں۔"پارلیمنٹ میں الگ الگ گذارشات میں گوگل اور میٹا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کو اس وقت تک مؤخر کر دیا جائے جب تک عمر کی تصدیق کی آزمائش ختم نہ ہو جائے۔ بائٹ ڈانس کی ٹک ٹاک نے کہا کہ بل پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے جبکہ ایلون مسک کے ایکس نے کہا کہ مجوزہ قانون بچوں کے انسانی حقوق کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔بعض آزاد اور حزبِ اختلاف کے قانون سازوں نے ایک ہفتے میں قانون سازی کی کوشش کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بل گذشتہ جمعرات کو پیش کیا گیا تھا، اگلے دن اس پر گذارشات بند ہو گئیں اور پیر کو ایک مختصر عوامی سماعت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...