برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے اڈوں پر ڈرونزکی پروازیں دیکھی گئی ہیں: ترجمان امریکی فضائیہ

امریکی ایئر فورس کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں قائم امریکی ایئر بیسز پر ڈرون طیارے اڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں تاہم امریکی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو دشمن ڈرونز کے طور پر شناخت نہیں کیا گیا ہے۔یہ بات امریکی فضائیہ کے یورپ کے لیے ترجمان نے کہی ہے۔امریکی فضائیہ کے ترجمان نے منگل کے روز کہا ہے ہم یہ بھی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ ڈرون ہم نے پیر کے روز اڑتے ہوئے د یکھے ہیں۔ ڈرونز نے رات کے وقت کئی گھنٹے ہمارے فضائی فوجی اڈوں کے نزدیک پرواز کی ہے۔ ہیں ۔تاہم ان ڈرؤنز کی تعداد کم زیادہ ہوتی رہی۔ ترجمان کی طرف سے ' اے ایف پی ' کو یہ امریکی ایئر فورس کے 100 ویں ایئر ریفیولنگ ونگ کی طرف سے اس کے مائیلڈن ہال بیس نے بھیجا ہے۔واضح رہے یہ امریکی فضائیہ کا اڈہ مشرقی انگلینڈ میں ہے ۔یہ تین امریکی ایئر بیسز میں سے ایک ہے بقیہ دو ایئر بیس برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے لاکن ہیتھ اور فیلٹ ویل ایئر بیس کے ساتھ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس امریکی اڈے کے اس پاس 20 نومبر سے یہ ڈرونز پرواز کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔امریکی ایئرفورس کے مطابق پیر کے روز بغیر پائلٹ کے چھوٹے ڈرون دیکھے گئے۔ یہ اس علاقے کے نزدیک اور رائل ایئر فورس کے لاکن ہیتھ بیس، مائیلڈن ہال اور فیلٹ ویل کے اوپر 20 سے 24 نومبر کے درمیان پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔امریکی ترجمان نے مزید کہا 'یہ تمام ڈرونز ہماری رینج میں تھے۔ مگر ان ڈرونز کی وجہ سے ہماری ایئر بیسز اور ان سے متعلق کسی بھی چیز حتی کہ ان اڈوں پر رہنے والوں میں سے بھی کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔امریکی فضائیہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے اس کے باوجود یہ مسلسل پروازیں دیکھی جارہی ہیں اور ہماری تنصیبات کے لیے خطرہ ہو سکتی ہی۔برطانوی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے اس سلسلے کہا ہے وہ اس خطرے کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اس سے امریکی ریسپانس کا جواز مہیا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...