اسرائیلی انتہا پسند جماعت کے رہنما اور نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کے وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ نے کہا ہے اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کر کے فلسطینی آبادی سے کہنا چاہیے کہ وہ رضاکارانہ طور پر علاقہ خالی کر دے۔وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی تنظیم یشا کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سموٹریچ نے کہا ہم غزہ کو فتح کر سکتے ہیں اور ہمیں لازمی طور پر ایسا کرنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں دنیا سے بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہےاسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا امریکہ میں نئی انظامیہ کی صورت میں اسرائیل کے لے بہت اچھا موقع پیدا ہو رہا ہے۔ ایسا موقع جس کی مثال نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں فلسطینیوں سے کہہ دینا چاہیے کہ وہ غزہ سے رضاکارانہ طور پر خود ہی نکل جائیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ صرف دو برسوں کے دوران ہم غزہ کی فلسطینی آبادی کو کم کرتے ہوئے آدھی کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی کابینہ میں وہ انتہا پسندی کی شہرت کے حامل اکیلے وزیر نہیں جو نیتن یاہو کے اتحادی ہیں۔بلکہ کئی اور اتحادی وزیر بھی اسی طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔