پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ وقا ص اکرم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان کے مبینہ بہیمانہ قتل کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی،چیف جسٹس ہمارے نہتے کارکنوں کی ہلاکتوں پر وزیراعظم، وزیرداخلہ، اسلام آباد اور پنجاب کے انسپکٹرز جنرل کے خلاف اقدام قتل کی کارروائی کے احکامات جاری کریں،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو نہتے شہریوں کا مقتل بنانے کے حکومتی منصوبے کے پیش نظر پرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی بربریت کی تفصیلات کے سیاسی اور کور کمیٹیز میں تجزیے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کے اجرا کا اعلان کریں گے۔ مینڈیٹ چوروں نے سرکاری مشینری کی گولیوں سے درجنوں نہتے بے گناہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا گیا جن میں سے 8 کی مکمل تفصیلات اب تک ہمارے پاس آچکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی نہتے پرامن اور محبّ وطن شہریوں کے سفاکانہ قتل اور آپریشن کے نام پر اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے شرکا کے خلاف وحشت و بربریت کے مظاہرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہونے والوں میں انیس شہزاد ستی، ملک مبین اورنگزیب، عبدالقادر، ملک صفدر علی، احمد ولی، محمد الیاس اور عبدالرشید شامل ہیں۔ امن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر سینکڑوں نہتے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا، ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
شیخ وقاص اکرم کی چیف جسٹس سے پی ٹی آئی کارکنان کے مبینہ بہیمانہ قتل کا نوٹس لینے کی اپیل
Nov 27, 2024 | 14:33