اللہ کا شکرشرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہو گئی، محسن نقوی

Nov 27, 2024 | 14:39

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکرشرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہو گئی، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے،رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا، پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جرات مندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں،پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ اب بس کردیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورہ کیا اور ڈی چوک میں ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے جوانوں کی جوانمردی کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور سی ڈی اے کو صفائی کیلئے ہدایات دیں جبکہ سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت بھی دیں۔ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملوں سے عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا اور سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا۔پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جراتمندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں۔ پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔ آپریشن مکمل ہو گیا۔ پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے آپریشن کامیاب بنایا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج نیا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہوگا، پہلی ترجیح بند سڑکوں کو کھولنا ہے۔ صبح تک موبائل فون سروس کھول دی جائے گی، اگلے دن اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میٹرو بس سروس بھی کھول دی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ابھی تک فرار ہیں، کارکنان پہلے سنگجانی جانے پر رضامند تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کردیا۔ افغان باشندوں کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتار مظاہرین کے بارے میں تفصیلات بھی شیئر کریں گے، میڈیا ہاوسز پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزیدکہاکہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں مانا۔

مزیدخبریں