ملک میں نئی ائیرلائن شروع کرنے کی تیاریاں‘ رجسٹریشن ہوگئی‘ جلد لائسنس ملنے کا امکان

 ملک میں نئی ائیرلائن شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس کی رجسٹریشن بھی ہوگئی اور جلد ہی لائسنس ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے داارلحکومت کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے "ائیر کراچی" کے نام سے نئی فضائی کمپنی بہت جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، نئی ائیر لائن کے اس نام کو ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ بھی کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے کہا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے، ائیر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ائیر کراچی میں سی ای او کا منصب سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کے پاس ہوگا، معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل، حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں، نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف بھی کہہ چکے ہیں کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو لے لیں اور برینڈ نیوایئرلائن اسٹیبلش کریں گے، مریم نے کہا برینڈ نیو ایئرلائن پاکستان کو دیتے ہیں اور ایئر پنجاب کا نام دیتے ہیں، میں نے مریم سے کہا آپ مشورہ کریں پی آئی اے بھی خرید سکتے ہیں، نئی ایئرلائن قائم کرلیں، ایئرپنجاب کراچی، کوئٹہ لاہورپشاور سے ڈائریکٹ نیویارک جائے، ایئرپنجاب لندن ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے ہر حصے میں جائے، میرا خیال ہے ایئرلائن سے متعلق غوروخوض ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ برباد کیا۔ انہوں نے نیویارک امریکا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو بانی پی ٹی آئی کے دور میں وزیر تھا چھپ کر بیٹھا ہے، اس شخص نے کہا تھا کہ پی آئی اے پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں، اول تو جعلی لائسنس تھے نہیں اگر تھے بھی تو کیا یہ بات عوامی سطح پر کرنے والی تھی؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...