پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے ایک بار پھر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کاحملہ پسپا کردیا گیا، سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔ خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیاگیا۔ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیاگیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔خیبرپختونخواہ بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں جس کے باعث یہ حملہ ناکام بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے خوارجی دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔دریں اثناءوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے پی کے کی سرحد لاکھانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حملہ پسپا کرنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پنجاب پولیس نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔
ڈیرہ غازی خان، سرحدی چوکی پر پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
Nov 27, 2024 | 16:02