اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب ترجمان کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں احتجاج اور فوج کی تعیناتی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ مظاہرین اور فورسز سے پر سکون رہنے اور تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں ، اقوام متحدہ کسی بھی تشدد کی مزمت کرتا ہے،یواین اظہار رائے کی آزادی اور پر امن اجتماع کے حق کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں احتجاج کے دوران فوج کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا ہے۔