وزرت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر ، برآمدات،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، درآمد ا ت ، مالی ذخائر اور روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدن سمیت مالی خسارے میں بھی اضافہ،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر میں34فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی تا اکتوبر برآمدات میں 8فیصد اور درآمدات میں8فیصد اضافہ ہوا،کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس رہا، بیرونی سرمایہ کاری میں 56.2 فیصد کا اضافہ ہوا،مالی زخائر 12ارب ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب ڈالر ہوگئے۔ایف بی آر محصولات میں جولائی تا ستمبر 25.3 فیصد کا اضافہ ہوا،نان ٹیکس آمدن میں جولائی تا ستمبر 551فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی خسارہ 1896ارب ریکارڈ کیا گیا ،رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار جولائی تا اکتوبر 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزرت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک جاری کردیا
Nov 27, 2024 | 16:21