عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں 2 روز کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ کر 2647 ڈالر کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 8 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔