عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بشری بی بی بڑے پیمانے پر خون خرابا چاہتی تھیں. یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا کہ شہرکےامن کو برباد کیاجائے، رینجرزاہلکاروں کی شہادت بھی انکی وجہ سے ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکے آپریشنز میں کوئی اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ رینجرزاہلکاروں کی شہادت بھی انکی وجہ سے ہوئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ بغیرثبوت کے سوشل میڈیا پرپروپگینڈا کیا جارہا ہے کہ لاشیں گری ہیں. پی ٹی آئی واحد جماعت جو لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے. لاش اگر گری ہے تو پوسٹ مارٹم دکھائیں، ثبوت پیش کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جدید اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے اسلام آباد پرحملہ کیا۔ 37 افغان باشندوں کے ساتھ ریکارڈ یافتہ مجرم بھی پکڑے ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس اوررینجرزکے اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ بشری بی بی بڑے پیمانے پر خون خرابہ چاہتی تھیں، علی امین بھگوڑا ہے دوسری باراپنے کارکنوں کو چھوڑکربھاگا، منصوبے ناکام ہونے پربھاگ نکلے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جتنا تشدد ہوا ان کی طرف سے ہوا. پولی کلینک اسپتال کی جانب سے وضاحت آئی ہے کہ جھوٹی خبرہے۔ تحریکیں ایسے نہیں چلتی، علی امین گنڈاپورکےساتھ اسلحہ سےلیس سادہ لباس میں پولیس تھی۔انھوں نے مذید کہا کہ میں نے خود جگہ کا دورہ کیا یہاں کوئی گولی کا خول تک نہیں ہے. ایسے بھی لوگ گرفتار کیےگئے جو مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں. جھوٹا بیانیہ گڑھنے میں تو آپ ماہر ہیں ثبوت دیں.یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا کہ شہرکےامن کو برباد کیاجائے۔
لاش اگر گری ہے تو پوسٹ مارٹم دکھائیں، ثبوت پیش کریں:عطا تارڑ
Nov 27, 2024 | 17:46