بیلاروس کے صدر پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

Nov 27, 2024 | 18:53

ویب ڈیسک

بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے وطن روانہ ہوگئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا۔ بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں وفد بھی پاکستان آیا تھا. جس نے پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیراعظم نے  بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع  پر موجود تھے۔

مزیدخبریں