جنوبی کوریا: سیؤل میں ریکارڈ برفباری، 2 افراد ہلاک، 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ریکارڈ برفباری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید برفباری سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، 200 سے زائد پروازیں اور 70 فیری سروسز بھی معطل ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ عمارتوں، تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے کئی راہ گیر زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

سیؤل میں 1907ء کے بعد یہ سب سے زیادہ برف باری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...