پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔
ایک بیان میں صدر شمالی پنجاب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔
شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، شہری بغیر کسی رکاوٹ شہر میں آمد و رفت جاری رکھ سکتے ہیں