سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے

 عالمی جریدے دی گارڈین کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف ہونے والے کریک ڈاون میں 17 سویلیں جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گزشتہ شب ہونے والے کریک ڈاون سے متعلق عالمی جریدے دی گارڈین کی رپورٹ کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ دی گارڈین کے مطابق ہمارے نمائندے نے گولیوں لگنے سے زخمی ہونے والے 5 افراد کو خود ہسپتال میں دیکھا، اسلام آباد کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ انہوں نے درجنوں ایسے افراد کا علاج کیا جنہیں گولیاں لگیں۔ حفاظت کی خاطر نام نہ بتانے کی شرط پر اسلام آباد کے ایک ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا اموات کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے، تمام جاں بحق اور زخمی افراد کے ریکارڈ حکام نے ضبط کر لیے ہیں۔ ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اعلیٰ حکومتی افسران اسپتال کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ریکارڈ چھپایا جا سکے۔ دوسری جانب سینئر صحافی حامد نے بھی وائس آف امریکا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے احتجاج کیخلاف ہونے والے کریک ڈاون سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ حامد میر نے بتایا کہ 26 نومبر کو جب تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے تو وہاں کنٹینرز پر موجود رینجرز اہلکاروں نے سلام کیا اور وہاں سے اسلحہ اٹھا کر چلے گئے۔ تب سوشل میڈیا پر دنیا تک خبریں پہنچیں کہ پی ٹی آئی والوں نے ڈی چوک پر قبضہ کر لیا، لیکن پاکستانی میڈیا پر یہ خبریں نہیں چلیں، اس کا مطلب ہے کہ میڈیا دباو میں تھا اور سے حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ حامد میر نے مزید انکشاف کیا کہ 3 ساڑھے 3 گھنٹے اتنی شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی جو میں نے اسلام آباد کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے افغانستان، لبنان یا فلسطین میں ہوں۔ میڈیا کی ساکھ تباہ ہو گئی میڈیا کو حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔ ریاستی ادارے جن کے بارے میں ہم بڑا فخر کرتے ہیں کہ کا ڈسپلن بڑا مثالی ہے، میرے سامنے کی بات ہے کہ پی ٹی آئی والے جب ڈی چوک پہنچے تو رینجرز والے سلام کر کے وہاں سے چلے گئے تھے، بعد وہاں کوئی اور فورس آئی جس نے آ کر فائرنگ کی، میرے سامنے گولیاں چلائی گئیں۔ افسوسناک بات ہے کہ رینجرز کے جوان شہید ہوئے، پولیس والے اور عام لوگ بھی شہید ہوئے۔ حامد میر نے کہا کہ کریک ڈاون کے بعد کچھ نوجوان سے مجھ سے بات کی کہ ہم دوبارہ واپس آئیں گے، جو کچھ ہمارے ساتھ کیا گیا وہی کچھ ہم بھی کریں گے۔ تحریک انصاف کے ورکز بہت چارجڈ تھے جو چاروں صوبے سے آئے ان کی اکثریت غیر مسلحہ تھی۔ ان لوگوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں بلکہ ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں یا کچھ کے پاس غلیلیں تھیں۔ کل جو کچھ ہوا اس سے خدشہ ہے کہ کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر شدت پسندی کی جانب جا سکتے ہیں۔ اس دن سے ڈریں جب ان لوگوں میں سے ایک یا 2 فیصد نے بھی وہی کچھ کرنے کا فیصلہ کر لیا جو کل ان کے ساتھ کیا گیا۔ اس لیے حکومت کے وزراء جو بڑی باتیں کر رہے ہیں وہ تاریخ سے سبق سیکھیں۔ حامد میر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مجھے مزید مسائل نظر آ رہے ہیں۔ 26 نومبر کو گولیاں چلیں اور لوگ واپس چلے گئے، لیکن مجھے لگتا ہے یہ لوگ واپس آئیں گے، کیسے آئیں گے یہ نہیں معلوم لیکن بہتر ہے حکومت اور ریاستی ادارے ضد چھوڑ دیں اور مذاکرات کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...