آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما کی بدستور دوسری پوزیشن ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب کی رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن ہوگئی۔آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں شاہین آفریدی پہلی پوزیشن کھو بیٹھے۔ افغانستان کے راشد خان رینکنگ میں نمبر ون باؤلر بن گئے۔ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے جسپریت بمرا ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون باؤلر بن گئے۔جسپریت بمرا کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی۔ ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جوش ہیزل ووڈ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور کیمار روچ چار درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے۔ سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجہ بہتری کے بعد 9ویں اور ٹریوس ہیڈ 3 درجے بہتری کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے ویرات کوہلی 9 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر چلے گئے۔
نئی آئی سی سی رینکنگ جاری ، شاہین آفریدی ون ڈے میں پہلی پوزیشن سے محروم
Nov 27, 2024 | 23:13