سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ۔ صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر، احمد اویس اور اکرام چوہدری میدان میں ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیےاسلام آباد، کراچی،لاہور، ملتان ،بہاولپور، پشاور، ایبٹ آباداورکوئٹہ میں پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں ملک بھر سےاکیس سو چھبیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ ووٹرز کی سب سے بڑی تعداد لاہورمیں ایک ہزار اٹھارہ، سندھ میں تین سو اٹھائیس، اسلام آباداورراولپنڈی میں تین سو بارہ ،ملتان ایک سو سولہ، خیبرپختونخوا ایک سو پچاسی، بلوچستان ایک سو پانچ اور بہاولپور میں باسٹھ ہے ۔ کراچی میں دوسو چھیاسی ووٹرز کے لیے سندھ بارکونسل کے آفس میں قائم پولنگ سٹیشن پر پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین علی محمد ڈاہری انجام دے رہے ہیں۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ صدارت کےلیے حامد خان گروپ کے امیدوار احمد اویس، حکومتی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر اورمحمد اکرام چوہدری کے درمیان مقابلہ ہے۔ اسی طرح سیکرٹری کی نشست کےلیے چار امیدوار، نائب صدر کےعہدے کےلیے پنجاب سے تین، بلوچستان سے دو، سندھ سے دو اور خیبر پختونخوا سے دو امیدوارآمنے سامنے ہیں۔  ثناءاللہ زاہد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےبلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں۔ پولنگ کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے وکلاء کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن