باراک اوباما نے صدر زرداری کو ٹیلی فون پر امریکہ کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی ۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاک امریکہ حالیہ سٹریٹجک مذاکرات اورخطے کی صورتحال اوردہشتگردی کے خلاف جنگ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرباراک اوباما نے یقین دلایا کہ امریکہ معاشی مسائل کے حل اورتوانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ امریکی صدر نے اگلے ماہ اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے صدرزرداری کوآگاہ کیااورانہیں امریکہ آنے کی دعوت دی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشتگردوں کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن