کراچی میں گیس کی فراہمی میں کمی کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹےتک بڑھادیا گیا۔ جس سے شہرمیں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا۔

کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی اسی مکعب میٹر کیوبک فٹ رہ گئی ہے، جبکہ گیس کا کوٹہ دو سو بیس مکعب میٹر کیوبک فٹ ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں چھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ صنعتی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، دوسری جانب زمزمہ گیس فیلڈ کومرمت کے لئے ستائیس اکتوبر سے چار نومبر تک بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دو سو چار مکعب میٹر کیوبک فِٹ گِیس کی پیداوار کا عمل رُک گیا ہے، گیس کی کمی کے باعث سائٹ، کورنگی، لانڈھی، ایف بی ایریا، نارتھہ کراچی، بن قاسم اور حیدرآباد کے صنعتی علاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہوجائے گی۔
دوسری جانب زمزمہ گیس فیلڈ کومرمت کے لئے ستائیس اکتوبر سے چار نومبر تک بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دو سو چار مکعب میٹر کیوبک فِٹ گِیس کی پیداوار کا عمل رُک گیا ہے، گیس کی کمی کے باعث سائٹ، کورنگی، لانڈھی، ایف بی ایریا، نارتھہ کراچی، بن قاسم اور حیدرآباد کے صنعتی علاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہوجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن