انڈونیشیا کے صوبے یوگیا کارٹا میں واقع میراپی پہاڑمیں آتش فشاں پھٹنے سے متعدد مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ آتش فشاں کے لاوے سے اب تک ایک سو چون افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کونکالنے کا کام جاری ہے۔ پہاڑ کی چوٹی سے دھوئیں اور راکھ کے اخراج کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوچکی ہے تاہم ابھی بھی سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔