سیلاب کے باعث اب تک سینکڑوں بے گھرہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کا پانی مزید کئی ہفتوں تک نیچے نہیں اترے گا جس کے باعث وسیع پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق تھائی لینڈ کے چھتیس صوبوں میں تیس لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق سیلاب اوربارشوں کا پانی نومبر کے وسط میں اترنا شروع ہو گا جس کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی