کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں اقوام متحدہ کے مبصرین کے دفتر کی طرف مارچ کو روکنے کے لئے کرفیو نافذ ہے۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ، بزرگ کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلا نی ، آغا سید حسن الموسوی، نعیم احمد خان سمیت دیگرحریت رہنماﺅں کو گھروں میں نظر بند اورگرفتارکرلیا گیا۔ مارچ کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف دلانا ہے۔ کشمیری آج ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہے ۔ ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کوبھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا تھا