لاہورکے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ وہ سرلنکا کی حکومت اورعوام کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ڈینگی کے خلاف لڑنے میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈینگی کے خلاف تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اورہم سری لنکا کے ڈاکٹروں سے بہت کچھ سیکھں گے۔ وزیر اعلی سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ عمران خان اور ڈینگی سے پریشان ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ ایسی باتوں کا جواب نہیں دیتے۔ اس موقعہ پرسری لنکن ڈاکٹرفرنینڈو کا کہنا تھا کہ وہ جادوگرنہیں ہیں لیکن وہ ڈینگی کے خلاف اپنی تمام کوشیش کریں گے اورپنجاب حکومت اس کے خلاف موثراقدامات کررہی ہے