دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے دوسرے روزبغیرکسی نقصان کے بیالیس رنز سے اپنی اننگز کا آغازکیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر توفیق عمرستائیس رنزبنا کر پرساد کی گیند پرکوشل سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کچھ دیر بعد ہی پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی جس میں محمد حفیظ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے تینتیس رنز بنائے۔ یہ وکٹ بھی پرساد کے حصے میں آئی۔ پاکستان کی تیسری وکٹ ایک سو اکیاسی کے مجموعی سکور پر گری جب یونس خان پچپن رنز بنا کر دلشان کی بال پر بولڈ ہو گئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہرعلی تھے جو سو رنز بنا کر دلشان کی گیند کا شکار بنے۔ دوسرے دن کھیل کے ختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکیاسی رنز بنائے پہلی اننگ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف بیالیس رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان کی جانب سےاس وقت کپتان مصباح الحق چالیس اور سعید اجمل چار رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی طرف سے پرساد اوردلشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔