غزالہ فصیح
عید ق±رباں زائقوں کی بہار لئے آتی ہے ،س±نتِ ابراہیمؑی کے مطابق قربانی سے فراغت کے بعد جب عزیز واقارب اور غرباءمسکین کے لئے گوشت کے حصے لگا دئیے جاتے ہیں ،تب گھر کا دسترخوان سجانے کی تیاری ہوتی ہے ،دوست ،رشتہ دار مدعوہوتے ہیں اور اہلِ خانہ کی کوشش ہوتی ہے عید کے اس خاص موقع پر اپنے پیاروں کے لئے لذتِ کام ودہن کا بھی خوب اہتمام ہو ،دعوتوں کے ذریعے میل ملاقات اور محبتوں کو فروغ دینے والے اس تہوار کے موقع پر ہم نے بھی آپ کے لئے توشئہ خاص کا اہتمام کیا ہے ،عید کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں کے روایتی کھانوں کا ل±طف ا±ٹھائیے،ساتھ ہی برصغیر کے مشہور پکوان بھی نذرِِخدمت ہیں جو کراچی کی خواتین کے آزمودہ ہیں۔
سندھی بریانی روبینہ قریشی (فنکارہ)
اجزا::گوشت ۱کلو،چاول۱کلو،پیاز۳ پاو¿،آلُوڈیڑھ پاو¿،ہری مرچ۲،پودینہ چوتھائی گڈی،ادرک ۱ بڑا ٹکڑا،لہسن بڑی والی آدھی پوتھی،دہی۱پاو¿،ہلدی چائے کاپون چمچہ،پسی لال مرچ چائے کے ۲چمچے،نمک حسبِ ذائقہ، بڑی الائچی۳،چھوٹی الائچی۵،لونگیں۶، کالازیرہ ۱چمچہ، کالی مرچ چند دانے، دارچینی ایک انچ کا ٹُکڑا، زعفران تھوڑی سی، زردے کا رنگ،تیل،
ترکیب:: ادرک،لہسن پودینہ ہری مرچ گرائینڈ کرکے اس کامصالحہ بنالیں، پیاز کابریان نکال کے اس کا تیل ایک الگ برتن میں نکال لیں۔بریان کی ہوئی آدھی پیاز دیگچی میں ڈال کر اس کے اوپر گوشت ڈال کرہلکا سا بھون لیں اس کے اوپرگرائینڈکیاہُوامصالحہ،نمک،مرچ،ہلدی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کراچھی طرح بھون لیں اب اس میں زعفران اوردہی ملاکربھونیں،اور پانی ڈال کر گوشت گلانے کو رکھ دیاجب گوشت ادھ گلاہوجائے تو اس میں آلُو، کالازیرہ،کالی مرچ اور نمک ڈال کرپکائیںچاول اُبالیں جب چاول اُبل جائیں توچھان کرنکال لیں۔آلواورگوشت گل جائے تو اس کے شوربے میں(شوربہ گاڑھا رکھیں) چاول کی ایک تہ لگاکرگوشت کا مصالحہ اس کے اوپرڈال دیں اسی طرح چاول کی دوسری تہ بھی بچھائیں۔ آخری تہ بچھائیں تو اس میں تھوڑا سا زردے کا رنگ پانی میں گھول کرڈال دیں۔چاول کے او پرباقی بریان سجادیںاور جو تیل الگ نکال کر رکھا تھا وہ بھی اس میں اچھی طرح پھیلا دیں اور ۱۰ منٹ کے لیے دھیمی آنچ پر دم دے دیں
گردے کلیجی ۔زبیدہ طارق ( ماہر پکوان)
اےک کلو گردہ کلےجی کو بغےر دھوئے چھلا ہُوالہسن کچل کرکلےجی میں لگالیں اور ۱۵ منٹ بعد دھو کر چھلنی میں رکھ دیںاسطرح بد بوختم ہو جائے گی اےک ٹےبل اسپون ادرک لہسن پسا ہُوا ملا کراس کو کڑھائی میں ڈال کر چولھے پر درمیانی آنچ پر رکھ دےںجب پانی سوکھنے لگے تو اےک چائے کا چمچہ پسا ہوا سفید بھنا ہُوا زیرہ، کُٹی لال مرچ اےک ٹےبل اسپون، کُٹی ہوئی کالی مرچ۲۱ چائے کا چمچہ ڈال کرتھوڑا سا تےل ڈال کر ہلکا سابھون لےںآخر میںحسب ذائقہ نمک ڈال دےں۔ لیموں چھڑک کر ہری مرچ اورہرا دھنیا ڈال کر پےش کردیں ۔
بدایوںکاکھچڑا : طلعت نذر صدیقی ( ماہرِتعلیم)
اجزائ:: گوشت۲کلو، پیاز ڈیڑھ کلو، پسی ادرک ایک کھانے کاچمچہ، پسا لہسن ۲کھانے کے چمچے ،ہلدی۲ سے ۳ کھانے کے چمچے،پسا دھنیا ۳ کھانے کے چمچے، پسی مرچ ۳ کھانے کے چمچے،نمک حسبِ ذائقہ،دار چینی ایک ٹُکڑا،لونگ، کالی مرچ، بڑی الائچی،چھوٹی الائچی ۳،۴،جوتری ایک ماشہ،
ترکیب::پیاز لال کرکے گرم مصالحہ ڈال دیں پھر اس کے بعدگوشت ڈال کربھون لیں جب پانی خشک ہو جائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں اور تمام مصالحے ڈال کرپانی ڈال کر گوشت گلانے کورکھ دیں جب گوشت گل جائے تو قورمہ بھون لیں ۔گیہوں۲۱کلو،چنے کی دال ایک پا و¿،مونگ ایک چھٹانک، مسور ۱یک چھٹانک، ارہڑ ایک چھٹانک، ماش ایک چھٹانک،دہی آدھی پیالی،ساری رات گیہوں بھگو دیں ،تمام دالیں ملا کر ۲،۳ گھنٹے کے لیے بھگودیں، گیہوں میں پانی ڈال کرچولھے پر گلا نے کے لیے رکھ دیں جب تھوڑا سا گل جائے تو دالیںمکس کر لیںگل جائے تو گھوٹ لیں،خیال رہے کہ لگنے نہ پائے۔ جب اتناگل جائے کہ اچھی طرح آسانی سے ٹوٹ جائے تو دہی ڈال کربھون لیں اوراس میں قورمہ ملا کر ایک بڑا پیالہ پانی ڈال کر تھوڑا سا پکائیں اس طرح کہ مکس ہوجائے۔کھچڑا تیار ہے ۔ڈش میں نکالیں توکٹی ادرک، ہری مرچ، پودینہ ڈال کرلیموں اور گرم مصالحہ چھڑک دیں۔
دہلی کاکھڑے مصالحے کا بُھنا گوشت :ربیعہ اکرم ( پروگرام مینیجر ریڈیو پاکستان کراچی)
اجزائ:: گوشت اےک کلو، پیاز ۲۱ کلو،ثابت لال مرچ ۸ سے ۱۰ عدد، پسی ہُوئی لال مرچ برائے نام،ثابت دھنیا ۳ چائے کے چمچے،کا لی مرچیں،لونگیں ۱۲عدد ادرک کٹی ہُوئی تھوڑی سی لہسن کے جوے ۷ عدد دہی اےک پاو¿ تےل اےک کپ
ترکیب ::اےک دےگچی میں گوشت اور تمام اجزاء گلانے کا پانی ڈال کر پکنے کو رکھ دیں گوشت گل جائے اور پانی خُشک ہو جائے تو کھڑے مصا لحے کا بُھنا گوشت تیار ہے اس کھانے میں تمام مصالحے ثابت ڈالے جاتے ہیں۔
برمی میمن لیتو:: آسیہ رنگون والا ( ماہر پکوان)
۔۔۔ ےہ ڈش ۴ اسٹیپ میں تیارہوتی ہے
اجزا:: ۱۔۔۔ آلُو۲۱کلو(اُبال لیں) اسپیگٹگی ایک پیکٹ( اُبال لیں)املی کا پانی ایک کپ
۲۔۔بندگوبھی ایک پاو¿(کھرچ لیں)گاجرایک پاو¿(کھرچ لیں)مونگ پھلی کے دانے ۱۰۰گرام ہلکے تیل میں فرائی کریں،سفید بھنے ہوئے چنے۱۵۰ گرام (گرائینڈ کر لیں )کُٹی ہوئی لال مرچ۵۰ گرام (ہلکے تیل میں فرائی کر لیں،تل ۱۰۰ گرام (تیل میں فرائی کرلیں)لہسن کے ۱۵ سے۲۰ جوے(کاٹ کر تیل میں فرائی کریں)
۳۔۔گوشت ۲۱ کلو،(چھوٹی بوٹی کر لیں) تیل ایک کپ،پیاز۳عدد،پسی لال مرچ۳ کھانے کے چمچے،ہلدی ایک چائے کا چمچہ،ادرک لہسن پسا ہُوا ۲ کھانے کے چمچے،نمک حسبِ ذائقہ
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز کاٹ کر ہلکا سنہرا کر لیں پھر اس میں سارے مصالحے ڈال کر بھن لیں اور پھر آخر میں گوشت کی بوٹیاں پانی ڈال کر گلانے کو درمیانی آنچ پر رکھ دیں جب گل جائے تو ہلکا شوربہ کر کے رکھ دیں
۴۔۔چاول ۲۱کلو( ایک کنی اُبال لیں) تیل ایک کپ، پسی لال مرچ ۲ کھانے کے چمچے
ترکیب::فرائی پین میں تیل گرم کر کےاس میں پسی لال مرچ ڈال کر فرائی کر لیں اور چاولوں کے اوپرڈال کر مکس کر کر چاولوں کو دم دے دیں۔ایک بڑے کٹورے میں پلے چاول پھر اسپیگٹگی پھر سارے مصالحے اور بھنا ہُوا گوشت ڈال دیں اور آخر میں سبزیاں ڈال کرسجاوٹ کر لیں۔
کشمیری پُلاو ¿ ::نوشابہ احمد( ماہر پکوان )
اجزا :: مُرغی 1 کلو، باسمتی چاول ۲ کلو، پانی ۱۶ کپ، تیل ۲ کپ، نمک چائے کے ۴ چمچے، براو¿ن پیاز ۲ کپ، کشمش 1 کپ، بادام ۲چھٹانک گرم مصالحہ ثابت کھانے کے۴ چمچے۔
ترکیب:: تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں ( کچھ پیاز گارنشنگ کے لیے نکال لیں) جب پیازبراو¿ن ہو جا ئے تو اس میںمُرغی اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے ڈھکن ڈھانک دیں ،جب مُرغی گل جائے توچاول شامل کریں اور تھوڑی دیر ڈھک کر پکائیںاب اس میںکشمش اور بادام شامل کر دیں۔جب پانی خشک ہو جائے توچاولوں کو دم پر رکھ دیں۔ جب چاول تےار ہو جائیں تو کشمش اور بادام سے گارنش کر کے کھانے کے لیے پیش کردیں ۔