لاہور (پ ر) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاءنے کہا ہے کہ انتخابی نظام بدلے بغیر چین سے نہیں بیھٹیں گے ملک و قوم کا اصل دشمن استحصالی اور غریب کش نظام ہے پاکستانی خواتین اسے سمندر برد کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں تبدیلی کے نام پر قوم کو بےوقوف بنانے والے سن لیں اب ان کی سیاسی چالیں ناکام ہوں گی 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تاریخی استقبال میں خواتین بھی شرکت کریں گی اور یہ استقبال ملک میں نئے مثبت رحجان کو جنم دے گا۔ نوشابہ ضیاءنے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت قربانی کا گوشت مستحق اور غریب خواتین میں تقسیم کیا جائے گا۔