میکسیکو سٹی (نوائے وقت نیوز) رنگین پینٹس، سرخ بڑی ناک اور منہ پر عجیب و غریب رنگ بکھیرے سینکڑوں مسخرے میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر نکل آئے۔ سترہویں سالانہ بین الاقوامی مسخرا کنونشن میں شرکت کیلئے ہنستے مسکراتے سینکڑوں مسخرے میکسیکو سٹی میں اکٹھے ہوئے اور بینڈ باجوں کے ہمراہ ناچتے کودتے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ کنونشن کو عرف عام میں ”ہنسی کا تہوار“ کہا جاتا ہے۔ تہوار میں 800 کے قریب مسخروں نے اپنی منچلی اداﺅں اور مسکراہٹوں سے شائقین کو ہنسانے کی کوشش کی ۔