لاہور (نمائندہ خصوصی) زہریلا برگر کھانے اور شراب پینے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نبی پارک راوی روڈ کا رہائشی 35سالہ مقصود الحسن گزشتہ روز موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے بے ہوش ہو کرگر گیا جسے پولیس نے میو ہسپتال پہنچایا جہاں اس نے نزعی بیان دیتے ہوئے ڈاکٹروں کو صرف اتنا بتایا کہ اس نے برگر کھایا تھا اس کے کچھ دیر بعد ہی وہ دم توڑ گیا۔ دریں اثناءپرانا راوی پل کا رہائشی حامد جاوید چنگڑ گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے بے ہوش ہو گیا اسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔