شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکن بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان نسل کو وہ تمام سہولتیں دی ہیں جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ۔پورے صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تعلیمی اداروں میں مفت پروفیشنل تعلیم اور وظائف دئیے جارہے ہیں سونامی خان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں پنجاب کا نوجوان ن لیگ کا ہر اول دستہ ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی خواتین ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔