ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب غلام مبشر میکن نے ضلع بھر میں عیدالضحیٰ کے اجتماعات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے 750 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ضلع بھر میں عیدالضحیٰ کے 323 اجتماعات منعقد ہونگے ڈی پی او ننکانہ غلام مبشر میکن نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کےلئے ضلع بھر میں پولیس تیار ہے۔