ایس ایچ او کے جعلی دستخط کرنے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ

قصور (نامہ نگار) پولیس تھانہ راجہ جنگ نے عدالت کے حکم پر ایس ایچ او کے جعلی دستخط کرنے کے الزام میں اے ایس آئی کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی زبیر نے ایک فراڈ کے مقدمہ کا ریکارڈ ایڈیشنل سیشن جج شہباز علی پراچہ کی عدالت میں جمع کروا دیا۔ ایک فریق نے جج کو شکایات کی اے ایس آئی نے ایس ایچ او کے جعلی دستخط کیے ہیں۔ الزام ثابت ہونے پر عدالت نے تفتیشی اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن