جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگار) انجمن تاجران فروٹ اینڈ سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر الحاج محمد طارق چودھری نے کہا ہے کہ تاجروں کو چاہئے کہ وہ کسی قسم کی بھی ذخیرہ اندوزی کی بجائے جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں عید پر غریبوں کی احساس کمتری کو ختم کیا جاسکے۔