شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈی پی او شیخوپور ہ رانا عبدالجبار کی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس نے نئی تشکیل پانے والی کیو آر ایف نے شہر میں ناکہ بندی کے دوران چیکنگ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات ،ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ڈی پی او نے یہ فورس عیدالاضحی کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی اور عوام کے تحفظ کیلئے تشکیل دی ہے جس کے بعد یہ فورس دوسرے علاقوں میں بھی اچانک ناکہ بندی کرکے چیکنگ کریگی ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار نے بتایا کہ اس فورس کے قیام سے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں مدد ملے گی پہلے روز کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔