ماسکو(ثناءنیوز)روس کے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ شیخ رویِل گین الدین نے مسلمانوں کو عیدالضحی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے مبارک بادی پیغام میں شیخ رویل گین الدین نے کہا کہ مسلمان برادری کو اخلاقی اقدار پر عمل کرنے اور دوسروں کے بارے میں رواداری کا رویہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ماسکو کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ”دوسری قوموں کے لوگوں کی روایات کو رواداری سے دیکھتے ہوئے اور انسانی جان کا احترام کرتے ہوئے ہم جھگڑوں سے بچ سکتے ہیں“۔
روس کے مفتیوں کی کونسل کی مسلمانوں کو عیدالضحی کے موقع پر مبارک باد
Oct 27, 2012