بھارتی بورڈ نے 37 کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ دے دیا


نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ )بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینتیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیئے ہیں۔ آف سپنر ہربجھن سنگھ اور ایشانتھ شرما تنزلی کے بعد بی کیٹگری میں چلے گئے۔ بی سی سی آئی نے سینتیس کھلاڑیوں کو ستمبر دوہزار تیرہ تک سینڑل کانٹریکٹ ایوارڈ کئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو تین کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔ گریڈ اے میں نو ، گریڈ بی میں آٹھ اور گریڈ سی میں بیس کھلاڑی شامل ہیں۔ گریڈ اے کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ، گریڈ بی کے کھلاڑیوں کو پچاس لاکھ جبکہ گریڈ سی کے کھلاڑیوں کو پچیس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ گریڈ اے میں بھارتی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر، مہیندر سنگھ دھونی، ظہیر خان، سریش رائنا، یووراج سنگھ، ویرات کوہلی اور رویندر ایشون شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن