”امریکی اداروں کو حراستی مرکز میں قیدیوں سے پوچھ گچھ کیلئے خصوصی استثنیٰ حاصل تھا“

لندن(آن لائن) وکی لیکس نے انکشا ف کیا ہے کہ گیارہ ستمبر2001 ءکے حملوں کے بعد گوانتانامو بے اور عراق میں موجود حراستی کیمپس میں امریکی اداروں کو قیدیوں سے پوچھ گچھ کے طریقہ کار با رے میں خصوصی استثنیٰ حاصل تھا۔ وکی لیکس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستاویزات امریکہ میں 11 ستمبر2001 ءکے حملوں کے بعد گوانتانامو بے اور عراق میں موجود حراستی کیمپس کے حوالے سے تیار کی جانے والی متنازعہ پالیسیوں پر مبنی ہیں۔ وکی لیکس نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالے اداروں اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مبینہ طور پر ’احتساب سے مستثنیٰ پالیسیوں‘ کے حوالے سے تحقیقات کریں۔

ای پیپر دی نیشن