پشاور میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے، بنا ہے اور نہ بن سکے گا۔ اس سے خیبرپختونخوا اور سندھ دونوں متاثر ہوتے ہیں، جبکہ ہائیکورٹ کو اس پر فیصلہ دینے کا اختیار ہی نہیں. ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اے این پی کے ہاتھ صاف ہیں اور وہ اصغر خان کیس میں پیسے لینے والوں میں شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عید پر تو ملک میں آگے پیچھے ہوتی ہے، تاہم بڑی عید میدان عرفات کے ساتھ ہونی چاہئے، علما کرام اس پر غور کریں۔
کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے،بنا ہے نہ بنے گا، ہائیکورٹ کو اس پر فیصلہ دینے کا اختیار نہیں. غلام احمد بلور
Oct 27, 2012 | 14:27