درگاہ حضرت موسیٰ پاک میں نماز عید کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ انیس سو نوے میں نواز شریف چرائے ہوئے مینڈیٹ کے ساتھ وزیراعظم بنے۔ یہ انیس سو نوے کا دور نہیں اب ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل موجود نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انھوں نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی اور اسی قربانی سے پارلیمنٹ، حکومت اور ادارے قائم ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملالہ کیس اور وزیرستان آپریشن کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہونا چاہئے۔ وزیرستان میں آپریشن ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سیاسی لیڈر شپ کرے گی۔ ادھر ملتان میں ہی دربار غوث حضرت بہاؤالدیں زکریا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کینیڈا ایئرپورٹ پر روکنا قابل مذمت ہے، امریکا کے اس اقدام کی تحقیقات ہونےچاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ پارٹیوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں تاہم تحریک انصاف کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔
الیکشن سے پہلے سرائیکی صوبہ بنائیں گے، نوازشریف چرائے ہوئے مینڈیٹ سےوزیراعظم بنے تاہم اب ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل نہیں۔ یوسف رضا گیلانی
Oct 27, 2012 | 15:01