جماعت اہلسنت پاکستان کا 30 اکتوبر کو ”یوم غازی علم الدین شہید“ منانے کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنت 30 اکتوبر کو ملک بھر میں ”یوم غازی علم الدین شہید“ منائیگی۔ اس موقع پر عظیم عاشق رسول غازی علم الدین شہید کو خراج عقیت پیش کرنے کیلئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور جماعت اہلسنت کے عہدیداران و کارکنان قبرستان میانی صاحب میں غازی علم الدین شہید کے مزار پر اجتماعی حاضری دے کر گستاخان رسول کی سرکوبی کا حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن