اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کی بنکوں میں جمع رقوم پر انکم سپورٹ لیوی کا نفاذ مئوخر کر دیا ہے، اگلے پانچ سالوں میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح پندرہ فیصد تک بڑھانے کیلئے مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایک انٹرویو میں طارق باجوہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے بائیس اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میںٹیکس دہندگان کی بنکوں میں جمع رقوم پر 0.5 فیصد انکم سپورٹ لیوی کا نفاذ مقدمے کے فیصلے تک مؤخر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیوی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بنکوں میں ٹیکس دہندگاہ کی رقوم پرعائد کی تھی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں عدالت کے تحریری احکامات مل گئے ہیں جس کے بعد اب تیس نومبر تک ٹیکس دہندگان سے گوشوارے لیوی کے بغیر وصول کئے جائیں گے۔
ٹیکس دہندگان کی بنکوں میں جمع رقوم پر انکم سپورٹ لیوی کا نفاذ مؤخر
Oct 27, 2013