کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا: سعیدہ ریاض

واربرٹن (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ننکانہ صاحب سعیدہ ریاض نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی  نہیں کر سکتا جبکہ تعلیم انسان کے قلب کو کشادہ روشن خیال اور وسیع النظر بناتی ہے، وہ گزشتہ روز مرکز واربرٹن کے سکولوں کے معائنہ کے دوران معلمات کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سکولوںمیں اچانک چھاپوں سے معلمات اور طالبات کی حاضری بہتر ہو گئی ہے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں غفلت کرنیوالی معلمات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب غیر حاضر اور ناقص رزلٹ دینے والے اداروں کے سربراہوں کو سزا بھی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اب گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کا وقت گزر چکاہے اور ایسا کرنے والے ملازم کو ہمیشہ کیلئے گھر بھیج دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...