لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہادت عثمانؓ صبروتحمل کا درس دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے اوکاڑہ میں تبلیغی اصلاح پروگرام سے واپسی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت عثمانؓ نے جان دیدی لیکن مدینتہ النبیؐ میں کشت و خون نہ ہونے دیا۔ میاں جمیل نے کہا کہ حضرت عثمان ؓ شہادت تک اتحاد امت اور درگزر کا درس دیتے رہے انہوں نے کہا کہ کابل و مراکش تک حکمران نے مسلمانوں میں تلواریں بے نیام ہونے سے روکنے کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ میاں جمیل نے کہا کہ علماء کرام کو چاہئے کہ وہ سیدنا عثمانؓ، سیدنا عمرؓ اور سیدنا حسینؓ کی شہادت کے واقعات اور ان کے فضائل و مناقب کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحابہؓ کی سیرت پر عمل کرنے سے مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔
شہادت عثمانؓ صبروتحمل کا درس دیتی ہے: میاں جمیل
Oct 27, 2013