لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل میں ’’کریمینل ریفارمز‘‘ کے موضع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قانون سازی میں وکلاء کی بہت اہمیت ہے۔ وکلاء جب تک اپنا کردار ادا نہیں کریں گے۔ قانون سازی میں مطلوبہ بہتری نہیں لائی جا سکتی۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔