پشاور(آن لائن )پشاور میں رواں سال دہشتگردی کے ڈیڑھ سو واقعات ہوچکے ہیں جن میں 42 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 281 شہری مارے گئے۔ پولیس نے 49 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع پشاور میں رواں سال 20 اکتوبر تک دہشتگردی کے ڈیڑھ سو مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 87 زخمی ہوئے۔ پاک فوج اور ایف سی کے بارہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ 17 زخمی ہوئے۔ دہشت گرد حملوں میں 239 بے گناہ شہری لقمہ اجل بنے جبکہ زخمیوں کی تعداد 590 ہے۔
پشاور/ ہلاکتیں