نیویارک (ثناءنیوز) گوانتا ناموبے کے حراستی مرکز سے قیدیوں کے وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کی تفتیش کے بارے میں سی آئی اے کے طریقہ کار کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کے نام ایک خط میں9/11 کے ملزمان کے وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کی تفتیش کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کی جائےں تاکہ اگر ملزمان پر ہائی جیکنگ دہشتگردی اور قتل کے الزامات ثابت بھی ہوجائیں تو تفتیشی طریقہ کار کے مشکوک پہلوﺅں کا فائدہ دے کر انہیں رہا کرایا جاسکے۔ وکلاءدفاعی کاکہنا ہے کہ آئی ڈی آئی پروگرام کی تفصیلات منظرعام پر نہ لانے سے ایسا تاثر ملے گاکہ امریکہ اپنے فوجیوں کے جنگی جرائم پر پردہ ڈال رہا ہے۔ ان ثبوتوں سے ظاہر ہوگا کہ امریکہ نے تشدد سے متعلق ان عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جن پر صدر ریگن نے 1988ءمیں دستخط کئے تھے۔
وکلا کا مطالبہ