اعتماد سازی کا فرو غ، پاکستانی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرےگا

اعتماد سازی کا فرو غ، پاکستانی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرےگا

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان بھارت اعتماد سازی کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کا وفد آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد میں سابق وزراءخارجہ شاہ محمود قریشی اور حنا ربانی کھر کے علاوہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دورے کے دوران پارلیمانی وفد بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید ، بی جے پی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں سے ملاقات کے علاوہ مختلف شہروں میں منعقدہ پاکستان بھارت تعلقات بارے مباحثوں اور سیمینارز میں بھی شرکت کرے گا۔ اعتماد سازی کے فروغ کے حوالے سے قبل ازیں بھارتی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرچکا ہے۔
پاکستانی وفد/ بھارت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...